لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سی ای او لیسکو رمضان بٹ نے کہا ہے کہ ایماندار صارفین کے حقوق کے تحفظ اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی اور ایسے آپریشنز جارحانہ انداز میں جاری رہیں گے۔ سی ای او لیسکورمضان بٹ کی ہدایات پر سپرنٹنڈنگ انجینئر (SE) قصور، راؤ کامران کی خصوصی نگرانی میں، لیسکو کے انفورسمنٹ اسکواڈ نے بجلی چوری کے خلاف ایک کامیاب اور اچانک کارروائی کرتے ہوئے قصور کے علاقوں مصطفیٰ آباد، للیانی، اور مٹھو شاہ میں چھاپہ مارا۔ ایکسین (XEN) سٹی، نعمان بھٹی اور ایس ڈی او (SDO) للیانی، عبداللہ شبیر کی قیادت میں، ٹیم نے موقع پر بجلی کی براہ راست چوری (ڈائریکٹ سپلائی ) کا انکشاف کیا، جہاں یہ غیر قانونی بجلی ایک میلہ اور اس سے منسلک بازار (جھولے اور عارضی دکانیں) کو فراہم کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران، لیسکو ٹیم کو ایس ایچ او (SHO) مصطفیٰ آباد للیانی اور پولیس کی مکمل مدد حاصل رہی، جس کے نتیجے میں بجلی چوری میں ملوث 4 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا،