• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المسالک ہم آہنگی کیلئے محراب و منبر سرگرم عمل،سیکرٹری اوقاف

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے حضرت خواجہ محمد معصومؒ موہری شریف گجرات کے32 ویں سالانہ عرس کے موقع پر دربار شریف کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کی روشنی میں ’’ماڈل شرائنز‘‘کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیرکردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محراب و منبر دین کے علمبردار اسلامی معاشرے کی عظیم روایات کے امین ہیں۔ روحانی اور دینی اقدار کے فروغ سے ہی فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے مزارات اور مساجد کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔
لاہور سے مزید