لاہور(خبرنگار)پنجاب بھر کے ملازمین 4 نومبر کو پنجاب بھر کے اساتذہ و ملازمین اپنے معاشی استحصال، لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی میں کمی کے ظالمانہ نوٹیفکیشنز اور ریگولرائزیشن ایکٹ کے خاتمے کے خلاف دن 11 بجے ناصر باغ لاہور سے پرامن احتجاجی ریلی نکالیں گے اور سول سیکرٹریٹ کے سامنے تاتسلیم مطالبات دھرنا دیں گے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ، فائزہ رعنا، رانا انوار الحق، ضیاء اللہ نیازی، رانا لیاقت، کاشف شہزاد، مختار گجر، شفیق گجر، زاہد رفیق چوہدری، میاں جہانگیر ،طاہر اسلام و دیگر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے اساتذہ و ملازمین حکومتی ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے سرکاری ملازمین کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔