راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نےمیونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے افسروں کوطلب کرلیا، ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اینٹی کرپشن راولپنڈی نےانکوائری کےبعد میونسپل چیف افسر راولپنڈی اور ایم او پی سمیت متعلقہ بلڈنگ انسپکٹروں کو انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعات کے تحت سرکاری اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر آج سوموار کو انکوائری کے لیے اڈیالہ روڈ آفس میں طلب کر لیا ۔