• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر میں جنگی جرائم بند کرے، کونسلر عمران حمید

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیری رہنما کونسلر عمران حمید ملک نے صدر آزاد کشمیر چوہدری سلطان محمود کے دورہ برطانیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز کشمیری امید کرتے ہیں ان کے دورہ برطانیہ سے کشمیری قیادت کو ایک پلیٹ فورم پر متحد کرنے میں مدد ملے گی ۔ کونسلر عمران حمید ملک نے صدر آزاد کشمیرسلطان محمود چوہدری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں تمام کشمیر ی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، اس وقت کشمیر ی عوام کا آپس میں اتحاد واتفاق اورنظم و ضبط کا جذبہ پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ، کونسلر عمران حمید ملک نے کہا اس وقت بھارت کے الیکٹرانک میڈیا نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی بلاجواز سزا کے بعد کشمیر ی عوام پر وادی میں دہشت گرد ہونے کا پروپیگنڈا تیز کر دیا ہے اور کشمیر ی عوام کو بدنام کرنے کے لیے ہندو پنڈتوں، ملازم اور کشمیر ی عوام کاقتل عام شروع کر دیا ہے اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا کہ اس میں پاکستان ملوث ہے، پاکستان کے جھنڈے جلائے جاتے ہیں، بھارت کا الیکٹرانک میڈیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر تے ہوئے مسئلہ کشمیر پر کشمیر ی عوام کو دہشت گرد ی سے منسلک کر رہا ہے جو کہ حقائق کے خلاف ہے، کونسلر عمران حمید ملک نے کہا کہ کیا اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک بھی دہشت گرد ہیں جہنوں نے برصغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قرار دادیں منظور کی تھیں جب کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا، بھارت کے حکمران اقوام متحدہ جیسے ادارے کی توہین کر رہا ہے اور ساتھ ہی بڑی طاقتوں نے بھارت کو یو این سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل صدر بنا کر بٹھا رکھا ہے، پاکستان پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں بھارت کی رکنیت معطل کر نے کے لئے قرار داد پیش کرے ۔ انہوں نے صدر آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر یاسین ملک کی رہائی کے لیے بیرون ملک قانونی و آئینی ماہرین پر مشتمل کمیشن بنانے کے لیے اقدامات کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وے فارورڈ روڈ میپ طے کرنے کے لیے اقدامات کریں،پاکستان کے اندرونی حالات کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان کسی رکاوٹ کے بغیر فوری طور پر ملک میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کریں تاکہ پاکستان میں آئنی بحران اور ملک میں معاشی حالات بہتر بنانے میں مدد مل سکے، انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان میں اقتصادی معاشی استحکام انتہائی ضروری ہے، بیان بازی، الزام تراشی سے گریز کیا جائے ۔
یورپ سے سے مزید