نیویارک( نیوز ڈیسک)اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں عالمی سطح پر اب تک 281امدادی کارکن مارے جا چکے ہیں۔یہ کسی بھی سال میں ہونے والی امدادی کارکنان کی سب سے زیادہ اموات ہیں۔غزہ جنگ کے باعث ہلاکتوں میں7اکتوبر 2023ء کے بعد سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال سے اب تک تقریباً333 امدادی کارکن مارے جا چکے ہیں۔تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق صرف رواں ماہ اب تک غزہ میں10مقامی امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔اس سال ہلاک ہونے والے زیادہ تر کارکن اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں، این جی اوز، ریڈ کریسینٹ اور ریڈ کراس کے لیے کام کر رہے تھے، جن میں 268 مقامی اور 13 بین الاقوامی کارکن تھے۔2024ء ابھی ختم نہیں ہوا اور مرنے والوں کی تعداد پہلے ہی پچھلے سال کے 280 اموات کے ریکارڈ کو عبور کر چکی ہے۔