ٹورنٹو ( آن لائن ) اونٹاریو لبرل پارٹی نے 2 پاکستانی نژاد قیصر ڈار اور مظہر شفیق کو اگلے صوبائی الیکشن کیلئے آفیشل امیدوار منتخب کر لیا۔ کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں اگلے صوبائی الیکشن میں قیصر ڈار مسی ساگا ایرن ملز سے جبکہ مظہر شفیق اسکابورو سینٹر کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ دونوں امیدواروں کی نامزدگی کیلئے ان کے حلقوں میں الگ الگ پارٹی اجلاس منعقد ہوئے جن میں ان کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔ اونٹاریو لبرل پارٹی کی رہنما بونی کرومبی نے دونوں امیدواروں کو ان کی نامزدگی پر مبارک باد دی ہے۔قیصر ڈار اور مظہر شفیق نے کہا کہ ہم اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار اور اونٹاریو لبرل پارٹی کی جانب سے ایک نیا دور شروع کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔