برلن ( نیوز ڈیسک) یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی رواں سال کے آخر تک 2لاکھ غیر ملکی ہنرمند افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ویزے جاری کرے گی۔ جرمنی کے امیگریشن قوانین میں اصلاحات کے بعد ویزوں کے اجرا کی یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 10فیصد زائد ہے۔ جرمنی کو ایک عرصے سے مزدوروں کی کمی کے باعث بحران کا سامنا ہے،جس کے پیش نظر حکومت نے گزشتہ سال اپنی لیبر مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے امیگریشن قوانین میں نرمی کی تھی۔ رواں سال بھی جرمن حکومت مزدوروں کی کمی کے بڑے مسئلے سے دو چار ہے،جس کے بعد ورکرز ویزے میں اضافے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔