کیپ ٹاؤن( نیوز ڈیسک)پاکستان کے2 اسکوا ش پلیئر رواں ہفتے کیپ ٹاؤن اوپن میں شرکت کریں گے، جس کی انعامی رقم25ہزار ڈالرز ہے۔کیپ ٹاؤن اوپن اسکواش، پی ایس اے کوپر ایونٹ ہے، جس میں پاکستان کے عاصم خان اور نور زمان کو شامل کیا گیا۔عاصم خان عالمی نمبر61اور6سیڈ جبکہ نور زمان عالمی نمبر 70اور8سیڈ پلیئر ہیں، ایونٹ کا پہلا راؤنڈ26نومبر سے شروع ہوگیا۔پاکستان کے دونوں اسکوائش پلیئرز ایونٹ کے ڈراز میں شامل ہیں، جن کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے۔پاکستان کے دونوں پلیئر27نومبر کو براہ راست دوسرے راؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گے۔