• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں روبوٹ اغواکی وارداتوں میں ملوث

شنگھائی(آئی این پی)چین میں روبوٹ اغواکی وارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف ہوا ہے ۔گزشتہ ہفتے شنگھائی میں ایک روبوٹکس کمپنی کے شوروم سے 12بڑے روبوٹس کو کسی دوسری کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ نے اغوا کرلیا۔روبوٹ کو اغوا کرنے کے مناظر ایک چینی روبوٹک کمپنی کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی جانب سےمحفوظ کیے جس میں دکھایا گیا کہ روبوٹک مینوفیکچرر کمپنی کا ایک چھوٹا روبوٹ رات کے وقت شوروم میں گھس آیا اور 12بڑے روبوٹس کو اپنے ساتھ چلنے اور نوکری چھوڑنے پر راضی کرکے لے گیا۔
یورپ سے سے مزید