• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ بیان پر انجمن تاجران ریلوے روڈ سدوحسام کی بھارت مردہ آبادریلی

ملتان( سٹاف رپورٹر)گستاخانہ بیان پر انجمن تاجران ریلوے روڈ سدوحسام کے زیراہتمام بھارت مردہ آباد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر میاں ظفر اقبال نےکی ،انہوں نے کہا کہ انڈیا میں ٹی وی چینل پر گستاخی کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے، انہوں نے انڈیا مردہ باد کے نعرے لگا ئے، مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلانذر آتش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈیا سے تجارتی آمد رفت بند کی جائے اور انڈیا کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، پاکستان اور تمام مسلم ممالک بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، احتجاجی مظاہرہ میں مولانا ضیاء الباروی،طاہر قریشی،وحید بھٹی،طاہر قریشی،ایوب بھٹی ودیگر تاجر رہنما شریک تھے۔
ملتان سے مزید