ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہر میں قائم غیر قانونی کمرشل عمارات کے نقشے اور این او سی چیک کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مطلوبہ بائی لاز پر پورا نہ اترنے والے نقشوں کو کسی صورت پاس نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔