ملتان(سٹاف رپورٹر ) فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ کی روک تھام اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان میں امیر آباد ضیاء پارک کے قریب اور رضا آباد سورج میانی روڈ پر 2 ملک شاپس کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ریتل ماڑی لنک روڈ پر سنیکس یونٹ کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار جبکہ بہاول پور بائی پاس معروف بیکری کو صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر 25، 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاؤہ کوٹھی نند سنگھ چوک میاں چنوں میں ڈرنک کارنر کو ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے پر 8 ہزار جبکہ وہاڑی کے علاقے 557 ای بی ماچھیوال میں بیکری کو خوراک کی تیاری کے دوران زائدالمیعاد اجزاء کا استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔