• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عنقریب بازار میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوگا،انجمن تاجران حضوری باغ روڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے صدر شیخ محمد عثمان اور محمدی اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری ملک مقبول کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازار میں الیکشن کرانے کا اختیار آئینی طور پر صدر کو ہوتا ہے اور جمہوری روایت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم تاجروں کی پر زور فرمائش پر حضوری باغ روڈ پر الیکشن کا انعقاد کر رہے ہیں، چند شر پسند عناصر بازار کے ماحول کو خراب کرنا چاہ رہے ہیں جب کہ عنقریب بازار میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوگا، اس موقع پر امت محمدی گروپ کے سربراہ نوید احمد سیال، ملک عبدالرحمٰن، حکیم قصور، محبوب احمد، نعیم، شفیق شاہ اور محمدی اتحاد گروپ ملک اصغر سگو ،محمد فیاض بٹ اور دیگر تاجر موجود تھے۔
ملتان سے مزید