• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15پر جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں6افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سیتل ماڑی پولیس کو عدنان نے جھوٹا ووقوعہ بناکر 15پر غلط اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی دریں اثنا صدر شجاع آباد پولیس کو جمشید ،صدر جلالپور پولیس کو عابد حسین شاہ شمس پولیس کو محمد ہاشم ،خرم اور بتول بی بی نے جھوٹی اطلاعات کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے اور ہلڑ بازی کرتے ہوئے روڑ بلاک کرکے نعرے بازی کرنے کے الزام میں 200نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید