• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معطل ڈاکٹرز بحال نہ کیے گئے تو ہسپتالوں کی او پی ڈیز کل بند کر دینگے، پی ایم اے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر رضوان شریف ،ڈاکٹر زاہد خان، ڈاکٹر یوسف لغاری، ڈاکٹر اطہر لغاری ،ڈاکٹر انعام ، ڈاکٹر عامر نے ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ نشتر نیو ڈائیلسز یونٹ میں ایڈز منتقلی معاملہ میں بغیر انکوائری ڈاکٹروں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے معطل ڈاکٹر بحال نہ کئے گئے تو جمعرات کو پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج جبکہ سوموار سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈی بند کر دیں گے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے کوئی کریمنل ایکٹویٹی نہیں کی ، جو پولیس تحقیقات کرے ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو معطل کیا گیا یا زبردستی استعفیٰ لیا گیا تو نشتر کی تمام فیکلٹی استعفیٰ جمع کروائے گی ۔
ملتان سے مزید