ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس مزمل شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کے خلاف امبرین عصمت کی توہین عدالت کی درخواست پر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ سے وضاحت طلب کر لی ہے اس کی سماعت آئندہ دو ہفتے بعد ہوگی پٹیشنر کے وکیل راؤ محمد اقبال نے فاضل بینچ کو بتایا کہ امبرین عصمت نے سپورٹس افیسر کے لیے درخواست دی تھی اور اس نے تحریری ٹیسٹ میں ٹاپ کیا تھا لیکن یونیورسٹی نے منتخب امیدواروں کے انٹرویو نہیں کیے اور نہ ہی انہیں بلایا گیا اور نہ ہی پراسیس ختم کرنے کا اعلان کیا گیا عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود یونیورسٹی نے یہ پراسیس مکمل نہیں کیا جس پر پٹیشنر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔