• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا اسمبلی، بھارت میں توہین رسالت کیخلاف 3 مذمتی قراردادیں جمع

پشاور(نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نوپور شرما کی جانب سے شان رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں تین قراردادیں جمع کراتے ہوئے حکومت پاکستان سے معاملہ اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر اٹھانے اور بھارت کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مسلم لیگ ن کے رکن اختیار ولی ، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان، سراج الدین اور حمیرا خاتون نے دو الگ الگ قراردادیں جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ ہمسایہ ملک بھارت میں انتہا پسندحکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان پر خود بھارت سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئےہیں۔

ملک بھر سے سے مزید