• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی رجسٹرڈ ورکرز کو ماہانہ 5 ارب کی پنشن ادا کر رہا ہے، جاوید شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایمپلائرز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی)کے قائمقام چیئرمین ڈاکٹر جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کا فنڈ فی الحال 532ارب روپے ہے اور مختلف اسکیموں میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ای او بی آئی رجسٹرڈ ورکرز کو ہر ماہ 5ارب روپے کی پنشن ادا کر رہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں پہلی بار ای او بی آئی کی وصولی میں بہتری آئی ہے۔ ای او بی آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوبارہ تشکیل کے دوران سائٹ کے نمائندےاس میں شامل کیے جائیں گے۔ای او بی آئی کا نظام ڈیجیٹلائز کیا گیا ،انھوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے ممبران کو ای او بی آئی سے متعلق مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنے کے لیے ہر پیر کو ایسوسی ایشن میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان بھر میں صرف4 فیصد رجسٹرڈ یونٹس کا آڈٹ کیا جاتا ہے۔آڈٹ میں نرمی بھی فراہم کی جا رہی ہے اور گزشتہ آڈٹ کے بعد اگلے دو سال کا آڈٹ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ابریز مظفر اور ریجنل ہیڈ ای او بی آئی ناظم آباد کنول ولی محمد کے ہمراہ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید