کراچی (نیوز ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام جینومِک میڈیسن اینڈ ریسےسو ڈِس آرڈرز کے عنوان سے سوئس-پاکستان ورکشاپ کا انعقاد منگل، 26نومبر کو ہوگا، جس سے سوئٹزر لینڈ سے آئے ماہر جینیات خطاب کریں گے، جبکہ وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی مہمان خصوصی ہوں گے، ورکشاپ میں یونیورسٹی آف جینیوا کے پروفیسر اسٹیلیانوسےای اینتونارکیس ، یونیورسٹی ہوسپٹل آف لوزان سے ڈاکٹر فیڈریکو سینٹونی، سینٹر فار انٹیگریٹو جینیومکس کے پروفیسر الیگزینڈر ریمنڈ اور جولس گونن آئی اسپتال کے ڈاکٹر محمد انصار شامل ہیں، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر مشتاق حسین اور آغا خان یونیورسٹی کی ڈاکٹر امبرین فاطمہ و دیگر بھی شریک ہوں گی، ورکشاپ کا انعقاد ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے اے کیو خان آڈیٹوریم میں ہوگا۔