کوئٹہ(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ووفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پارٹی کارکن بہاول خان کے قتل کی مذمت اورقلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کوئٹہ میں پارٹی کے کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی کارکن کا قتل باعث تشویش ہے، بہاول خان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔درایں اثناء انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام زخمیوں کے بہترعلاج معالجے کو یقینی بنائیںاورمستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچائو کیلئے اقدام کئے جائیں۔