کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، آصف حریفال، ضلعی صدر پشین سعداللہ ترین اور جنرل سیکرٹری میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کے رہنمائوں کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی انتہائی قابل مذمت اور نفرت انگیز اقدام ہے، جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ مسلم حکمران متحد ہوکر بھارت کا سفارتی بائیکاٹ کریں۔حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں، دنیا بھر کے مسلمان یک زبان ہوکر بھارت سے معاشی و سفارتی تعلقات ختم کردیں۔نہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو انتہا پسند بھارت میں اقلیتوں کیخلا ف انتہا پسندانہ نظریے کے تحت پرتشدد کارروائی اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوںکے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت اقدام اٹھانا چاہئے۔