• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملہ: دمشق ایئرپورٹ سے فضائی آپریشنز معطل

اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد شام نے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے تمام فضائی آپریشنز روک دیے ہیں۔

شام آنے والی تمام پروازیں دمشق ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کریں گی، اسی طرح ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

شام کے سرکاری میڈیا ثنا کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم نے کئی اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا لیکن چند میزائلوں سے نقصان بھی پہنچا، جبکہ ایک شہری زخمی ہوا۔

شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ دمشق ایئرپورٹ کو تکنیکی وجوہات کی بِنا پر بند کیا جارہا ہے، سرکاری بیان میں اسرائیلی حملے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

شام کے محکمہ انسانی حقوق کے مطابق اسرائیلی بمباری سے دمشق ایئرپورٹ کے رن وے کو نقصان پہنچا ہے۔

شام کی نجی ایئرلائن نے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام پروازوں کو حلب ایئرپورٹ کی طرف منتقل کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید