• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایتھلیٹس کمیشن کی تشکیل نو، کے ڈی اے الیون کی جیت

باسکٹ بال ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی خلیل ہوت انعامات تقسیم کرتے ہوئے
باسکٹ بال ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی خلیل ہوت انعامات تقسیم کرتے ہوئے

معروف انٹر نیشنل ریسلر محمد انعام بٹ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ایتھلیٹس کمیشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اولمپیئن بیڈ منٹن اسٹار ماہور شہزاد کو پی او اےکی جنرل کونسل کے لیے ایتھلیٹس کمیشن کی خاتون نمائندہ کے طور پر منتخب کیا گیا ، کمیشن کے دیگر ارکان میں ماہور شہزا دبیڈمنٹن،رخسان پروین، باکسنگ ،محمد افضل جمناسٹکس، طاہر علی، اسماء اکر م ہینڈ بال، عثمان چاند،شوٹنگ، ایمل خان، والی بال، ویرونیکا سہیل ویٹ لفٹنگ، محمد کریم،امامہ ولی سرمائی کھیل ، محمد بلال،محمد انعام ریسلنگ شامل ہیں، سید محمد عابد قادری نے ایتھلیٹس کمیشن کے انتخابی اجلاس کی صدارت کی سابق قومی ہاکی کپتان منظور الحسن ، رانا آصف، شبانہ اختر ،صدف صدیقی ، پرویز احمد ارکان بھی موجود تھے۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری کو ایشیا کپ کی میزبانی کاسووینئر پیش کرتے ہوئے
پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری کو ایشیا کپ کی میزبانی کاسووینئر پیش کرتے ہوئے

کراچی باسکٹ بال کلب 14واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر کراچی چمپئن بن گئی۔ فائنل میں بحریہ باسکٹ بال کلب کوشکست کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور کیش انعام کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات اور کیش پرائز تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی راج کمار لکھوانی، اُبھرتے کھلاڑی کا اعزاز حسن علی اور فیئر پلے ٹرافی عثمان کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کو دیا گیا۔ 

اس موقع پر نارتھ ناظم آباد جیم خانہ اسپورٹس کمیٹی کی چیئر پرسن بیگم اسماء محمد علی شاہ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، منتظم ٹورنامنٹ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،قانونی مشیر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،ایسوسی ایٹ سیکریٹری ماسٹر اصغر بلوچ،فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جمیل ہوت،سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے عبدالحمید، سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل خالد بروہی، سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،قومی شوٹنگ بال پلیئر اعجاز احمد قریشی، سابق قومی فٹ بالر عثمان غنی،انٹر نیشنل ایشین چمپئن پروفیشنل ریسلر شیر خان، ذولفقار عباس خان،اسد عباد علی ، عظمت للہ خان دیگر موجود تھے۔

خلیل ہوت نے اعلان کیا کہ 21جون کو آرام باغ کورٹ پر باسکٹ بال ایک رزہ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ سمیت کراچی کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کارساز کرکٹ گراؤنڈ میں ڈی جی کے ڈی اے الیون اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) الیون کے درمیان کھیلے گئے نمائشی میچ میں میزبان الیون نے کامیابی حاصل کرلی، محمد نعیم بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ 

کر کٹ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ ٹرافی دیتے ہوئے
کر کٹ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ ٹرافی دیتے ہوئے

ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید محمد علی شاہ نے کہا کہ کے ڈی اے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ میچ کے انعقاد کا مقصد محکمہ میں صحت مند سرگرمیوں کے پلان کو اجاگر کرنے کے ساتھ صحافیوں اور محکمہ کے افسران کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، رواں ماہ کے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ، اس موقع پر سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری شاہد ساٹی نے میچ کے انعقاد اور شاندار انتظامات پر ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی اور اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم ، غلام محمد بھی موجود تھے۔ 

بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس انٹرڈیپارٹمنٹ اسپورٹس ویک کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کموڈورمزمل حسین اور گیسٹ آف آنرڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پرفیشنل سائیکولاجی ڈاکٹر زینب بھٹو تھے، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمانڈر ریحان حفیظ، پروفیسر واصف نثار،محمدعدیل صدیقی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی اور محمدمنور صدیقی بھی موجود تھے۔ فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، تھروبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج اوررسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔

ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے طلبہ وطالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کموڈور مزمل حسین نے بیسٹ پلیئرآف اسپورٹس ویک بوائز نعمان عاشق اور بیسٹ پلیئرآف اسپورٹس ویک گرلز حفصہ جمیل کے لیے کیش کا انعام کا اعلان کیا۔ امریکی بیس بال کوچ رینڈل آرمز ایک ماہ پاکستان میں نئے کھلاڑیوں کی کوچنگ کے بعد وطن واپس چلے گئے، رینڈل آرمز پاکستان فیڈریشن بیس بال سے معاہدے کے مطابق پاکستان میں چار ہفتے رہے جہاں انہوں نےگوجرنوالا میں لگائے جانے والے پاکستان ٹیم کے کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی۔

اس دوران انہوں نے پاکستان میں مختلف اکیڈمیز کا دورہ بھی کیا ،انہوں نے پاکستان کے بعض کھلاڑیوں کے لئے امریکن بیس بال لیگ میں شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ (نصر اقبال)

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید