• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خاتون ٹیچر کی کیمبرج ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈ کے فائنل میں رسائی

بیکن ہاؤس اسکول سسٹم گلشن کیمپس کراچی سے تعلق رکھنے والی عروسہ عمران نے علاقائی سطح پر کیمبرج ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

کیمبرج ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈز کے عالمی مقابلہ 2022 ایوارڈز میں 113 ممالک کے 7000 نامزد امیدوار شامل تھے جن میں 6 علاقائی فاتحین کو ججوں کے پینل نے منتخب کیا اور انہوں نے فائنل میں جگہ بنائی جس میں عروسہ عمران بھی شامل ہیں۔ جو ’’مینا اور پاکستان‘‘ کی علاقائی فاتح تھیں۔

عروسہ ایک ایسے بچے کو پڑھاتی ہیں جو پٹھوں کی بہت ہی کم لوگوں کو لاحق ہونے والی بیماری میں مبتلا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا افراد بیٹھنے، چلنے یا چیزوں کو ہاتھ میں نہیں پکڑ سکتے۔

تاہم عروسہ عمران کی انتہائی کوششوں اور محنت سے یہ بچہ خوشی خوشی اسکول آتا جاتا ہے اور تمام سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتا ہے۔ جبکہ یہ اپنی ضروریات اور خواہشات کا اظہار کرنا سیکھ رہا ہے۔ 

ان کی یہ انتھک کوشش پوری دنیا کے اساتذہ کے لیے ایک تحریک ہے۔ پاکستان کے اساتذہ ہمیشہ ان ایوارڈز میں سب سے آگے رہے ہیں۔ اس سے پہلے احمد قرطبہ اسکول سے تعلق رکھنے والی سایا کو ان کی مثالی کوششوں کے لیے اس ایوارڈ کا عالمی فاتح منتخب کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید