• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران عباسی کی خودکشی

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور کے علاقے فیصل ٹائون جی او آر فور خوشنما فلیٹس میں 45سالہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا عباسی نے نامعلوم وجوہات پرگلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے رہائشی عمران ایک روز قبل اسلام آباد سے ٹرانسفر ہو کر لاہور آئے تھے ، گزشتہ صبح ڈرائیور نے جب عمران کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو دروازہ نہ کھلا جس کی اطلاع فیصل ٹائون پولیس کو دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جب دروازہ توڑا تو اسکی لاش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔ عمران کی 2بیٹیاں او ر ایک بیٹا ہے ، اسکے بھائی نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے جس پر عدالت نے پولیس کو بغیر پوسٹ مارٹم لاش لواحقین کے حوالہ کر دی ۔لاہور میں ہی کوٹ لکھپت کے علاقہ بوستان کالونی میں کانسٹیبل گل نواز نے گھریلوحالات سے تنگ آکر خود کو گولی مارلی، پولیس کے مطابق وہ ذہنی دبائو کا شکار تھا۔ کانسٹیبل گل نواز گارڈن ٹائون انوسٹی گیشن میں تعینات تھا ،اس نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹمارٹم کربعد ورثاء کے حولے کر دی ۔
ملک بھر سے سے مزید