• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے لاہور نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

مونس الہیٰ کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اُن کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا۔

ایف آئی آر کے مطابق مونس الہیٰ کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا، مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا تھا۔

مونس الہیٰ کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کا مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نواز سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا بھتیجا اور ملزم مظہر عباس چپراسی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کے بھتیجے واجد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

مونس الہیٰ اور دیگر کے خلاف 720 مِلین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید