• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزین راحت ذہنی تناؤ اور اینگزائٹی سے جنگ کررہی ہیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہزین راحت اپنی بیماری متعلق بتاتے ہوئےخود پر قابو نہ رکھ سکی اور بے اختیار رو پڑی۔شہزین راحت رواں سال مارچ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں مگر ایک عام انسان کی طرح وہ وہ آج کل ذہنی تناؤ اور اینگزائٹی (گھبراہٹ) سے جنگ کررہی ہے، سوشل میڈیا صارفین سے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کی خاطر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزین بھری ہوئی آنکھوں کے ساتھ سو کر اٹھتی ہیں اور روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے رو پڑتی ہیں، اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ دوستوں آپ نہیں جانتے کہ کون زندگی میں کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے؟ اس لیے لوگوں سے ہمدردی سے پیش آئیں۔اداکارہ شہزین راحت نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے اور یہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ذہنی تناؤ کیا ہوتا ہے؟ اور میں اس سے کس طرح نمٹتی ہوں؟ انہوں نے پیغام دیا کہ ہم دنیا میں ایک دوسرے کے لئے محبت اور برداشت کے جذبات پیدا کرکے لوگوں کی زندگی آسان کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ”پیا من بھائے“، ”خانی“، ”میں مہرو ہوں“، ”کیسا ہے نصیباں“ اور ”وفا بے مول“ جسے ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں،اس کے علاوہ شہزین راحت لالی وڈ کی متعدد فلموں کا بھی حصہ رہیں ہیں۔

دل لگی سے مزید