راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے سی ایم ایچ راولپنڈی سے لاپتہ دو ملازمین کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پٹیشنز نمٹاتے ہوئے سویلین ملازمین کی آرمی ایکٹ کے تحت حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بغیر حراست اور ملازمین کے بنیادی انسانی حقوق متاثر کئے بغیر انکوائری کی جائے۔عدالت عالیہ نےڈپٹی اٹارنی جنرل کی معاونت پر اظہار ناپسندیگی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کیا تھا۔