• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو ہم نے پورا کیا، عمران خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں آئے تو بلیک لسٹ میں جانے کا شدید خدشہ تھا، ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اب تک کا سب سے چیلنجنگ ایکشن پلان دیا گیا لیکن حماد اظہر، فیٹف رابطہ کمیٹی اور افسران نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ایکشن پلان پر کام مکمل ہونے کی تصدیق کے لیے فیٹف ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ فیٹف نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزائم کی تعریف کی۔

قومی خبریں سے مزید