• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پر مضبوط عمل یقینی بنایا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پر مضبوط عمل یقینی بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ جی ایچ کیو میں قائم کور سیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا اور پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ فیٹف اور سی ایف ٹی ایکشن پلان کی تکمیل پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان پر عمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموار ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید