لاہور (خصوصی رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کا آج کا دورہ لاہور ملتوی کرکے آئندہ جمعرات کا کر دیا گیا، ضمنی انتخابات والے چاروں حلقوں کےورکرز کاآج ہونے والاکنونشن بھی اب 23جون جمعرات کو ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال کی وجہ سے آج لاہور میں ضمنی انتخابات والے حلقوں کے ورکرز کا ہونے والا ورکر کنونشن ملتوی کر دیا گیا ہے چونکہ آج کے احتجاج کے باعث عمران خان کی دیگر مصروفیات تھیں اب عمران خان آئندہ جمعرات 23جون کو لاہور آئیں گے اور ورکرز کنونشن کی صدارت کریں گے۔