• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 183مسافروں کو لیکر پٹنہ ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے اسپائس جیٹ کے طیارے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا تاہم طیارے نے پرواز جاری رکھی۔طیارے کے عملے کے رکن کو بائیں انجن میں سے آگ نکلتی ہوئی محسوس ہوئی اور فوری طور پر پائلٹ کو آگاہ کیا جس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی۔پرواز کے اترنے کے بعد انجینیئرز نے جہاز کی مرمت کی اور مسافروں کو اگلی پرواز سے منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ عملے کے رکن کے بروقت ردعمل سے حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

دنیا بھر سے سے مزید