• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ پر دوسرے دن بھی پروازوں کا شیڈول متاثر

کراچی (اسد ابن حسن) لاہور ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی کثیر تعداد کی اُڑان کا مسئلہ اتوار کو بھی گھمبیر رہا۔ اس صورتحال کا وفاقی وزیر ہوابازی نے بھی سخت نوٹس لیا ہے۔ اتوار کی علی الصبح بھی فلائٹوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ ترکش ایئرلائن کی پرواز بھی اُڑان کیلئے رن وے پر پہنچی مگر ایئرپورٹ کے دونوں رن وے پر کثیر تعداد میں پرندوں کی موجودگی پر کپتان نے اُڑان کو یتن گھنٹے تک مؤخر رکھا۔ عمان ایئر کی پرواز WY-341کو ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا مگر پائلٹ ڈیڑھ گھنٹے تک طیارے کو فضا میں ہی اُڑاتا رہا اور تاخیر کے بعد لینڈ کیا۔ اتحاد ایئر کی پرواز EY-242کو مقررہ ٹیک آف وقت سے پہلے اُڑان بھرنی پڑی۔ واضح رہے کہ ہفتے کو مذکورہ وجہ سے ایک غیر ملکی اور ملکی نجی ایئرلائنز کے طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے تھے اور دونوں طیارے اس وقت گراؤنڈ ہیں جبکہ تین پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ ایئرلائنوں نے مذکورہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پی سی اے اے نوٹم جاری کرے کہ لاہور ایئرپورٹ علی الصبح ساڑھے چار بجے سے صبح آٹھ بجے تک پروازوں کے لئے بند کردیا جائے، جب تک صورتحال بہتر نہیں ہوتی۔
ملک بھر سے سے مزید