دعا زہرا کے والد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔
دعا زہرا کے والد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دعا زہرا نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانے کا ذکر کیا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے، بیٹی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ 20 جون کو درخواست گزار کو پراسیکیوشن فائل تک رسائی دی گئی ہے، ظہیر احمد کے بیان کے مطابق وہ 3 سال سے دعا سے رابطے میں تھا۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ظہیر سے رابطے کے وقت دعا زہرا کی عمر 11 سال تھی، ظہیر جانتا تھا کہ دعا زہرا اپنا گھر چھوڑ رہی ہے۔