• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی گیس فراہمی میں کٹوتی سے 12 ممالک متاثر ہیں، ای یو

بشکریہ رائٹرز
بشکریہ رائٹرز

یورپی یونین کے موسمیاتی پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 12 ممالک روس کی گیس فراہمی میں کٹوتی سے متاثر ہیں۔

ای یو کلائمیٹ چیف نے کہا کہ یورپی یونین کے10 ممالک گیس سپلائی پر ابتدائی وارننگ جاری کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے گیس کی مکمل بندش کا خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے، روس توانائی کی سپلائی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین حملے سے پہلے یورپی یونین کا 40 فیصد گیس کے لیے روس پر انحصار تھا۔

گیس سپلائی میں کمی، قیمتوں میں اضافے کے بعد کچھ ممالک کا کول پاور پلانٹس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس گزشتہ ہفتے تکنیکی وجوہات کو وجہ بناتے ہوئے گیس فراہمی میں 40 فیصد کمی کرچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید