• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف بجٹ کیلئے پی ٹی آئی کا شکریہ، شیری رحمٰن کا جوابی وار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،اے پی پی ) سینیٹ میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہاہے کہ آئی ایم ایف بجٹ کیلئے پی ٹی آئی کا شکریہ ،موجودہ مہنگائی سابق پی ٹی آئی حکومت کی نااہلیوں کا شاخسانہ ہے ،اپنی حکومت جاتی دیکھ کر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کو توڑا گیا اور اربوں روپے کی غیرضروری سبسڈی دی گئی ، سترہ سال میں اتنا قرض نہیں لیا گیا جتنا سابق حکومت نے لیا ، کونسی حکومت چاہے گی کہ آتے ہی قیمتیں بڑھائے ، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے اس میں کوئی کنفیوژن نہیں ہونی چاہئے ، آج آئی ایم ایف کی شرائط اسلئے سخت ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں کا خیال نہیں کیا سابق حکومت بارودی سرنگ لگا کر گئی، مشکل حالات آئینگے قیمتیں پھر بڑھیں گی ، سابق حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی سازش کی ہے ، خارجہ امور کو کوڑے میں ڈالاگیا، ابھی تو جیلوں کو سلسلہ شروع نہیں ہوا جوابدہی تو ہو گی ، یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ سابق وزیراعظم نے کہا تھا ہماری تیاری نہیں تھی اور ہمیں نہیں آنا چاہئے تھا مگر وہ پھر بھی آئے معاشی حالات گورنس کی وجہ سے خراب ہوئے ، سابق حکومت کے دور میں وسیع پیمانے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا، شرح سود د گنا کر دیا گیا اور کرنسی کی قدر میں چالیس فیصد کمی کی گئی، امپورٹ ستر بلین پر پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ پندرہ ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا ، جو ریلیف پیکج دیئے گئے تھے اس سے ملک کا نقصان ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید