اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزا م میں گرفتار سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر جہانزیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے گرفتار ملزم جہانزیب کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے تفتیش کیلئے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےکر دیا۔ ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور نے مشترکہ کارروائی میں گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں بھی اپنا آفس بنا رکھا تھا۔ ملزم یہاں سے بھاگ کر اب لاہور میں یہی دھندہ چلا رہا تھا۔