• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے کالجز میں سیاسی مداخلت، 20 اور 19 گریڈ کے پرنسپلز کی جگہ 17 اور 18 گریڈ کے جونیئر پرنسپلز کا تقرر، سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، سیکرٹری جنرل غلام مصطفیٰ کاکا، دیگر رہنماؤں مشتاق پھلپوٹو، محمد عدیل خواجہ، آصف منیر، عبد الحلیم درس، شبانہ افضل اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کی عدم توجہی کے سبب محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ اس وقت اندھیر نگری چوپٹ راج کا منظر پیش کر رہا ہے، آدھے سے زائد کالجز میں پرنسپل تعینات نہیں، جبکہ سیاسی مداخلت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کئی کالجز میں سیاسی مداخلت پر گریڈ بیس کی جگہ گریڈ اٹھارہ اور سترہ کے جونیئرز کو تعینات کیا گیا ہے، گورنمنٹ گرلز کالج مورو میں انتہائی جونیئر لیکچرر کہ جس کا پروبیشن پیرڈ بھی ختم نہیں ہوا کو سیاسی مداخلت کی بنا پر گریڈ بیس کی جگہ پرنسپل تعینات کیا گیا ہے!! سانگھڑ کے بوائز کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی موجودگی کے باوجود سیاسی مداخلت پر اٹھارہ گریڈ کو، ٹنڈو آدم کے بوائز اور گرلز دونوں کالجز میں بھی سیاسی بنیادوں پر گریڈ اٹھارہ کے جونیئرز کو گریڈ بیس کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید