• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفارمیشن گروپ سیکریٹریز فورم کا سابق سینئر بیوروکریٹ مفتی جمیل الدین احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)انفارمیشن گروپ سیکریٹریز کے فورم نے سابق سینئر بیوروکریٹ اور ممتاز میڈیا شخصیت مفتی جمیل الدین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سفارت کاری، صحافت اور تعلیم کے شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔انفارمیشن گروپ سیکرٹریز فورم کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق مفتی جمیل الدین احمد وزارت اطلاعات و نشریات کے ایک ممتاز افسر رہے، انہوں نے سرکاری خدمات، سفارت کاری، صحافت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں اور پاکستان کے میڈیا منظرنامے پر دیرپا اثرات چھوڑے۔ وہ انفارمیشن سروس کے پہلے بیچ کے براہ راست بھرتی ہونے والے افسران میں شامل تھے اور پوری دیانت اور لگن کے ساتھ قومی خدمت میں مصروف رہے۔

ملک بھر سے سے مزید