کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور گلوکار، موسیقار، نغمہ نگار اور پروڈیوسر شجاع حیدر منگل کو ”جیوٹی وی“کے رمضان اسپیشل شو ”رمضان میں ہنسنا منع ہے“ میں بطور مہمان شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اپنی گلوکاری کے سفر، موسیقی کی دنیا میں کامیابی کے مراحل اور اس پیشے میں درپیش مختلف مشکلات کے بارے میں ناظرین سے دلچسپ گفتگو کریں گے۔ پروگرام کے دوران شجاع حیدر نوجوان گلوکاروں کے رجحانات اور موسیقی کے بدلتے ہوئے انداز کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔شو کے میزبان ”تابش ہاشمی“۔ پروگرام منگل کی شام ساڑھے چار بجے جیو ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔