حیدرآباد ( این این آئی)سی ٹی ڈی حیدرآباد نے گلستان سرمست ہاسنگ سوسائٹی کے قریب کاروائی کر کے سندھو دیش پیپلز آرمی سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد شاہ رخ کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ گرفتار دہشتگرد شاہ رخ نے دوران تفتیش سحرش نگر ریلوے ٹریک پر بارودی مواد رکھنے کا اعتراف کیا،سی ٹی ڈی حیدرآباد کے مطابق مخفی اطلاع ملی تھی کہ مفرور دہشت گرد شاہ رخ جس کا تعلق سندھو دیش پیپلز آرمی SPA سے ہے چیک پوسٹ ایئر پورٹ کی حدود گلستان سرمست ہاسنگ سوسائٹی کے قریب موجود ہے۔