• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں جدید سہولتوں سے آراستہ لائبریری کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں جدید سہولیات سے آراستہ نئی لائبریری کا افتتاح پیر کو جامعہ کے وائس چانسلر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی (CIEC) کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے مشترکہ طور پر کیا۔ افتتاحی تقریب میں جامعہ کے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ُنئی لائبریری کو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے جہاں میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں سے متعلق چھ ہزار سے زائد مستند کتب دستیاب ہیں۔ لائبریری میں پُرسکون مطالعے کے لیے مناسب نشستوں، ریفرنس سیکشن اور طلبہ کی ضروریات کے مطابق تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ تحقیق اور مطالعے کے لیے ایک مؤثر اور سازگار ماحول حاصل کر سکیں۔ اس اہم اقدام کے علاوہ کے ایم یو میں ڈیجیٹل لائبریری اور پاکستان ایجوکیشن ریسرچ نیٹورک بھی مکمل طور پر فعال ہیں، جس سے طلبہ اور اساتذہ آن لائن تحقیقی اور تعلیمی مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید