کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس میں سول اسپتال کراچی کےلئے 100 ارب روپے کے جامع ماسٹر پلان کی اصولی منظوری، منصوبے کا مقصد سول اسپتال کراچی کو عالمی معیار کے طبی مرکز میں تبدیل کرنا ہے،عبد الستار ایدھی میڈیکل ٹاور پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا،خالی جگہوں پر میڈیکل ٹاور اور سرجیکل وارڈ قائم ہوں گےنیا او پی ڈی، برنس وارڈ اور جیل وارڈ، جدید مردہ خانہ اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم بھی بنایا جائےگا انتظامی بلاکس اور نرسوں و ڈاکٹروں کے لئے خصوصی ہاسٹلز بھی تعمیر کئے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سول اسپتال کراچی (سی ایچ کے) کی ترقی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے 100 ارب روپے کے جامع ماسٹر پلان کی اصولی منظوری دے دی ہے جس میں حکومت سندھ کی جانب سے 50 ارب روپے کی گرانٹ بھی شامل ہے جبکہ عبد الستار ایدھی میڈیکل ٹاور پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا۔یہ اہم منصوبہ، جس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 50 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہےغ