• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عنایت اللہ وسیم کی زیر قیادت پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جسمیں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مریالی کے معززین، ناظمین اور علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمود جان نے پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے تمام شرکاء کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ناظمین، علاقہ مشران اور علماء کرام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو اس مرض سے بچانے کے لئے بھرپور باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی اے حلیم خان قصوریہ( ممبر امن کمیٹی)، مہتمم جامعہ عثمانیہ قاری محمد عمیر فاروقی ، ملک اقبال بلوچ، ملک غفار ایسر، ناظم مہر علی قریشی ، ناظمملک ریاض کے علاوہ محکمہ صحت، ای پی آئی، ڈبلیو ایچ او، کمیونکیشن افسران وڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر ممبران بھی موجود تھے۔ آگاہی سیشن کے اختتام پر رواں ماہ کی 27تاریخ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم پولیو جیسے وائرس کے مکمل خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اہلکار اپنے فرائض اسی طرح تندہی سے ادا کریں جبکہ تمام والدین کو چاہیے انسداد پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس خطرناک اور عمر بھر کیلئے معذور بنا دینے والے وائرس سے مکمل چھٹکار ا حاصل کر کے ہم بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہو جائیں جو کہ پہلے ہی اس سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں۔
پشاور سے مزید