• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچنی گیٹ ڈکیتی واردات کےدوران زخمی ایڈیشنل ایس ایچ اوچل بسا

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے ورسک روڈ پیربالا میں بینک ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ مچنی گیٹ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔بہارعلی 2010 میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے، بتایاجارہاہے کہ ان کا بھائی افسر علی بھی پولیس اہلکار تھا جو چارسدہ تنگی میں دوران ڈیوٹی شہید کیے گئے ۔ان کا نمازجنازہ گزشتہ روزسرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردیا گیا۔ تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے پیربالا میں پولیس نے 6مارچ کو نجی بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنائی ، اس دوران پولیس اہلکاروں اور مسلح افراد میں فائرنگ تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس آفیسر بہار علی خان شدید زخمی ہوئے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج رہے تاہم گزشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس اہلکاروں کی بروقت بینک پہنچنے پر مسلح ڈاکو رقم چھوڑ کر فرا رہوئے۔ پولیس کاکہناہےکہ ان کے بھائی بھی 302 کےمقدمے میں نامزد ملزموں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں بہار علی کی نماز جنازہ میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعیداحمد سمیت دیگر پولیس و پاک فوج کے افسران نے شرکت کی۔پولیس افسران نے شہید کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے ۔آئی جی پولیس نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پولیس فورس امن کے قیام و عوام کے تحفظ کیلئے اپنی قربانیاں جاری رکھے گی۔
پشاور سے مزید