پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ تاتارا کی حدود فیز 1 میں چائے کی پتی کے کاروبار سے وابستہ تاجر کے گھر پر نامعلوم شر پسندوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا، زوردار دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاتارا پولیس کے مطابق گزشتہ شب فیز ون سیکٹر ای گلی نمبر چھ کے میں چائے کی پتی کے ڈیلر نور الحق کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دھماکہ سے مکان کے دروازے کو نقصان پہنچا اور در و دیوار لرز اٹھے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا لین دین کا تنازع نہیں ہے، نہ ہی انہیں تاحال کوئی دھمکی موصول ہوئی تھی۔