• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،بھاری مقدار میں چرس و آئس بر آمد، ملزم گرفتار

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول نے پشاور میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائیوں کے دوران 21کلو 600گرام چرس اور 735 گرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سروس روڈ موٹروے، اکبرپورہ کی جانب گاڑی نمبر NG-399 سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ کارروائی تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کے اہلکاروں نے کی۔ دوران تلاشی گاڑی سے 21 ہزار 600 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری کارروائی میں ایکسائز انٹیلی جنس سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر پیر زکوڑی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ملزم محمد عمران ولد پردل سکنہ مردان سے 735 گرام آئس برآمد کر کے اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور اس کیخلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پشاور سے مزید