پشاور(جنگ نیوز) رمضان المبارک کی مناسبت سے ہر سال کی طرح ، رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے رمضان پیکج کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس سال 3ہزار خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ ہر پیکج آٹا ، چینی ،چاول ، دالوں ، کھجور اور دیگر ضروری اشیاء خوردونوش پر مشتمل ہے ۔ رمضان پیکج کی تقسیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی خصوصی دلچسپی کا مظہر ہے۔ جو پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے اپنے دل میں خصوصی محبت رکھتے ہیں۔ انھوں نے پروجیکٹ کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ضرورت مند افراد کی مدد کرنا رابطہ عالم اسلامی کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے منصوبے جاری رکھے جائینگے۔رمضان پیکج کی تقسیم اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے اور یہ عمل25رمضان المبارک 2026 تک جاری رہے گا۔ رمضان پیکج حاصل کرنیوالے مستحقین نے رابطہ عالم اسلامی کی اس کاوش کو سراہاتے ہوئے تنظیم کے کنڑی ڈائیریکٹر سعد مسعود الحارثی اور ان کے معاونین کے لئے نیک تمنا ؤں کا اظہار کیا ۔ مقامی افراد اور سماجی حلقوں نے بھی اس فلاحی اقدام کو قابل تحسین قراردیا ۔