• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقین بی آئی ایس پی کو پوری رقم فراہم ، کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے، ضیاء الرحمن

پشاور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی حکومت کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بٹگرام ضیاء الرحمن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیرِ اعلیٰ رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیا۔دورانِ معائنہ انہوں نے رقم کی تقسیم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مستحقین کو مکمل رقم فراہم کی جائے اور کسی بھی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے۔ انہوں نے موقع پر موجود انتظامات، بائیو میٹرک تصدیق اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوائسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو جلد اور آسانی کے ساتھ رقم ملے اور رش میں کمی آئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مستحقین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور تقسیم کے عمل کو شفاف اور منظم بنایا جائے تاکہ کسی کو بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پشاور سے مزید